حافظ آباد: (دنیا نیوز) حافظ آباد میں بڑے بھائی نے جائیداد کے لیے دو چھوٹے بھائیوں کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
خون سفید ہو گیا، حافظ آباد کے نواحی گاوں لکھیا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بڑے بھائی نے بتیس ایکڑ جائیداد ہتھیانے کے لیے چھوٹے دونوں بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ایک بھائی کو گزشتہ ماہ اور دوسرے کو پانچ روز قبل قتل کر دیا، پولیس نے ملزم اصغر بھٹی کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر لیہ نہر سے لاش برآمد کر لی گئی ہے۔