لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں 9 سالہ بچی کے قتل کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولی گرافک رپورٹ میں عائشہ کے ماموں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی۔
پولیس نے بچی کے ماموں سمیت 4 افراد کو حراست میں لیکر مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کی۔ پولیس کے مطابق بچی کے ماموں تمجید کا پولی گرافی ٹیسٹ کر لیا گیا، تمجید کے پولی ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹیو آئی ہے۔
تمجید نے ٹیسٹ میں تمام سوالات کے جواب میں جھوٹ بولا، اس کیس میں تمجید سمیت 4 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ڈی این اے رپورٹ آنے پر مزید حقائق واضح ہو گئے۔ 9 سالہ عائشہ کا قتل 18 دسمبر 2018 کو لوہاری گیٹ میں ہوا تھا۔