منشیات کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم شروع، میجر جنرل عارف

Last Updated On 09 January,2019 07:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکورٹکس فورس میجر جنرل عارف نے کہا ہے کہ منشیات کو روکنے کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ منشیات کے حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیان کو سامنے رکھ سروے کیا جا رہا ہے۔ 2018ء میں منشیات سمگلنگ کے 1184 مقدمات درج ہوئے جبکہ 1376 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

ملک میں منشیات استعمال کے رحجان میں اضافہ، اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کا آغاز، وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بیان کے بعد سروے کا بھی فیصلہ، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 163 افراد گرفتار، 137 کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکورٹکس فورس میجر جنرل عارف نے کہا کہ منشیات گلی محلوں سے ایلیٹ کلاس تک پہنچ چکی ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے تھانوں کے قیام سمیت ائیرپورٹس پر سخت اقدامات کریں گے۔ ڈی جی این ایف کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔