چنیوٹ: (دنیا نیوز) شادی کا جھانسہ دینے والے نوجوان نے ساتھی سے ملکر سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان حالت غیر ہونے پر طالبہ کو زہر پلا کر ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
چنیوٹ کے نواحی علاقہ جھوک موڑ کی رہائشی سیکنڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ کو سرگودھا روڈ کے رہائشی ذیشان نے شادی کا جھانسہ دیکر اپنے جال میں پھنسایا اور اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
عاصمہ کے چلانے اور پولیس کو بتانے کی دھمکی پر ذیشان نے ساتھی کی مدد سے اسے زہر پلا دیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عاصمہ کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے تاہم اس کا معدہ واش کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور عاصمہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔