کوئٹہ: (دنیا نیوز) پولیس کے مطابق مرنے والے ایک شخص کی موت کمرے میں گیس بھر جانے سے جبکہ دوسرے شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کواری روڈ سے ملنے والی لاش کی شناخت 18 سالہ سلطان محمد کے نام سے ہوئی جسکی لاش کواری روڈ کے ایک کمرے سے ملی۔ جو کالج کا طالب علم تھا۔ ہسپتال حکام کے مطابق نوجوان کی موت کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد دم گھٹنے سے ہوئی۔
دوسری ملنے والی لاش سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے سے ایک مکان سے ملی جسکی شناخت 80 سالہ عبدالباقی کے نام سے ہوئی ہے۔ جسے چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے عبدالباقی کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔