4خودکشیاں، بیوی روٹھنے پر شوہر نے دنیا چھوڑ دی

Last Updated On 13 January,2019 01:32 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) گھریلو ناچاقی پر چار افراد نے خودکشی کر لی۔ قلعہ تمولی کے کاشف نے ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر گولی مار لی، شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے قلعہ تمولی کے کاشف نے ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر خود کو گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کر لیا۔ ایبٹ آباد کے علاقے کمار بانڈی میں شادی شدہ نادیہ نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

رحیم یار خان کے علاقے خانپور کی 22سالہ ثنا نے گھریلو ناچاقی پر کالا پتھر پی کر زندگی سے ناطہ توڑ لیا جبکہ فتح پور کے رہائشی ریاض حسین کی 16سالہ بیٹی مصباح نے مبینہ طو ر پر گھریلو ناچاقی پر زہر کھا کر خودکشی کر لی، تین افراد 25سالہ شازیہ، 20سالہ شمیم اور 18سالہ سیف اﷲ نے خودکشی کی کوشش کی تاہم انہیں بروقت ہسپتال پہنچا کر بچا لیا گیا۔