لاہور: ڈانس پارٹیوں میں منشیات فراہم کرنیوالا 7 رکنی گروہ گرفتار

Last Updated On 13 January,2019 11:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں پولیس نے ڈانس پارٹیوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں میں خاتون بھی شامل ہے۔

ایس پی سٹی معاذ ظفر نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گروہ کے ملزموں میں حیدر، جلال، عمر فاروق، غلام مصطفی، رجب علی، اللہ دتہ، ساجد اور سفینہ بی بی شامل ہیں جنہیں شاہدرہ، اسلام پورہ اور مصری شاہ پولیس نے خصوصی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا۔

ملزموں نے دورانِ تفتیش ڈانس پارٹیوں، فارم ہاؤسز، گیسٹ ہاؤسز اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزموں کے قبضہ سے 43 لاکھ سے زائد مالیت کی 17 کلو 560 گرام چرس، 100 گرام آئس اور مختلف اقسام کی 1590 نشہ آور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔