کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

Last Updated On 12 January,2019 09:26 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوٸٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے عارف گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے باعث ایک شخص محمد رحیم زخمی ہو گیا، فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہو گئے۔

زخمی ہونے والے کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال متقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق ٹانگ میں گولی لگنے سے محمد رحیم زخمی ہوا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔