کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی چھاپہ مار کارروائی میں ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے پی ای سی ایس ایچ میں ٹریول ایجنسی پر ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شہریار ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہندی کا کاروبار چلا رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے اٹھائیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور دیگر غیر ملکی کرنسی بھی بر آمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے ایف آئی اے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔