سکھر: (دنیا نیوز) سکھر سبزی منڈی میں انٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 107 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اورافیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکھر سبزی منڈی میں اے این ایف نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 97 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور دس کلو گرام افیون برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 20 ملین بتائی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان عزیزاللہ اور امیر حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔