لاہور: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ کی زد میں آ کر 4 راہ گیر زخمی

Last Updated On 13 January,2019 11:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فائرنگ کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے تاج پورہ میں پیش آیا، زخمی افراد کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

 

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ میں بچوں سمیت 4 افراد دو گروپوں میں تصادم کی بھینٹ چڑھ گئے۔ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آ کر 2 بچوں سمیت4 راہ گیر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ دوری جانب پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔