فیصل آباد: ڈاکووّں کا شہری کے گھر دھاوا، نقدی اور زیورات لوٹ لئے

Last Updated On 13 January,2019 11:08 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقہ بچیانہ میں9 مسلح نے ڈاکووّں نے شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا، گن پوائنٹ پر نقدی اور زیورات کی لوٹ مار کے بعد اہلخانہ کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ بچیانہ کے رہائشی نورمحمد کے گھر رات گئے 9 مسلح ڈاکووّں نے دھاوا بول دیا اور اہلخانہ خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے گھر سے 6 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور طلائی زیورات، موبائل فومز اور قیمتی سامان لوٹ لیا، مزاحمت کرنے پر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو بار بار مدد کیلئے کال کی گئی مگر پولیس روائتی سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔ جبکہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے علاقے میں ڈکیتی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہری بھی عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔