فیروزوالہ: (دنیا نیوز) کوٹ عبدالمالک نوکری کا جھانسہ دے کر 22 سالہ خاتون سے چھیڑ خانی کرنے والا عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ عوام نے درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں صفدر نامی شخص 22 سالہ نسرین بی بی کو فیکٹری میں نوکری لگوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا۔ بعدازں وہ اسے اپنے گھر لے گیا اور نشہ آور چیز دے کر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے لگا، جس پر لڑکی نے شور مچا دیا تو اہل علاقہ جمع ہو گئےاور اوباش کو پکڑ لیا، ،ملزم کے ایک ساتھ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ کر جان بچائی تاہم اشفاق عوام کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے اشفاق کی چھترول کرتے ہوئے اسے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ھے۔