جہلم: (دنیا نیوز) جہلم کے علاقہ پنڈ دادنخان میں گھر سے باپ بیٹے کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو تشدد کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔
جہلم کی تحصیل پنڈادان خان نادرا افس کے قریب گھر سے باپ بیٹے کی لاشیں ملی ہیں۔ جاں بحق ہونیوالوں میں راجہ یوسف اور اس کا بیٹا راجہ سجاد شامل ہیں۔
دونوں باپ بیٹا گھر میں اکیلے رہتے تھے اور گھر میں تعمیراتی کام کرا رہے تھے۔ صبح جب مزدرو کام کیلئے آئے تو دروازہ بند تھا۔ راجہ یوسف کو فون پر کال کی گئی مگر کال وصول نہ ہوئی۔ دروازہ کھولا گیا تو دونوں باپ بیٹا کی لاشیں کمرے میں پڑی تھیں۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو تشدد کے بعد بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔ پنڈدادنخان پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔