پشاور: (دنیا نیوز) انسداد منشیات فورس نے اسلام آباد اور پشاور سے بیرون ممالک منشیات سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے کروڑوں روپے مالیت کی منیشات قبضے میں لے لی گئی۔
اے این ایف نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر ذاکر اللہ کے قبضے سے 1 کلو900 گرام آئس ہیروئن برآمد کی، ملزم نے منشیات اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، ملزم ذاکر اللہ نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے جدہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
دوسری کارروائی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں مسافر محمد عزیز کے جوتوں سے 800 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم محمد عزیز نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دوحا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اے این ایف حکام کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔