پشاور موٹروے ٹول پلازے پر ساڑھے تین ہزار لیٹر مضر صحت دودھ ضبط

Last Updated On 04 April,2019 12:20 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور موٹروے ٹول پلازے پرناکہ بندی کےدوران دودھ کے دو کنٹینرز سے ساڑھے تین ہزار لیٹر مضر صحت دودھ قبضے میں لے لیا۔

خیبر پختو نخوا فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ناکہ بندی کے دوران سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران دودھ کے کنٹینرز بھی روکے گئے۔ نمونے لینے کے بعد دو کنٹینرز کو ملاوٹ کے باعث روک لیا گیا جن سے تین ہزار پانچ سو لیٹر آلودہ دودھ قبضے میں لیا گیا۔

ناکہ بندی کے دوران ایک ہزار لیٹر جعلی مشروبات پر مشتمل ٹرک کو بھی پکڑلیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا کے داخلی و خارجی راستوں پر وقتا فوقتا ناکہ بندی جاری رہیگی۔