راولپنڈی: (دنیا نیوز) ہسپتال جانے پر راولپنڈی میں بھائی نے دو بہنوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کر کے لاشیں اہل خانہ کے حوالے کر دیں.
پولیس کے مطابق دہرے قتل اور خودکشی کا واقعہ رتہ امرال میں پیش آیا۔ گھر کی مالکن سترہ سالہ زبیدہ بیگم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں پچیس سالہ شمس االنساء اور تئیس سالہ نور النسا کے ہمراہ ہسپتال سے دوائی لینے گئی۔ گھر واپس پہنچی تو سب سے چھوٹے بیٹے راشد محمود نے بہنوں کے ہسپتال جانے پر اعتراض کیا اور جھگڑا شروع کر دیا۔
بات بڑھنے پر راشد نے دونوں بہنوں پر فائرنگ کر دی جس سے میڈیکل کی طالبہ نور النساٰء موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ سکول ٹیچر شمس النساء نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔
فائرنگ کے بعد راشد محمود نے گھر کی چھت پر جا کر خود کو بھی گولی مار لی۔ ملزم راشد نے کچھ عرصہ قبل ہی ضلع کہچری میں عدالتی اہلکار کے طور پر ملازمت اخیتار کی تھی۔ پولیس کے مطابق زبیدہ بیگم سے تحریری بیان لے لیا گیا ہے اور قانونی کاروائی مکمل کرکے نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔