راولپنڈی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کو سی پی او راولپنڈی نے رشوت کا الزام عائد کرنے پر 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
حکومتی ایم پی اے اعجاز خان جازی اور سی پی او راولپنڈی عباس احسن آمنے سامنے آ گئے، بتایا گیا ہے کہ سی پی او راولپنڈی نے تحریک انصاف کے ایم پی اے کو 10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس میں رشوت لینے کے الزام پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی ایم پی اے اعجاز خان جازی نے بے بنیاد الزامات لگائے جن سے عزت نفس کو ٹھیس پہنچی، معافی نہ مانگنے پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ رکن اسمبلی اعجاز خان جازی نے سی پی او راولپنڈی عباس احسن پر رشوت کا الزام لگایا تھا۔