رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 ملزمان گرفتار

Last Updated On 30 May,2019 10:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بلال کالونی اور کھارادر سے 2 ملزم پکڑے گئے، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔ گڈاپ، کھوکھرا پار، سعود آباد، زمان ٹاؤن، شرافی گوٹھ، لانڈھی میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔

دنیا نیوز کے مطابق میٹھادر، فیروز آباد اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں رینجرز نے پکڑ دھکڑ کی، کارروائیوں کے دوران سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 13 ملزم پکڑ لیے۔

رینجرز کے مطابق گڈاپ ٹاؤن سے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزم گرفتار ہوئے۔ اس دوران اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن بھی کیا گیا۔ دادومیں پانی چوری کیلیے لگائے گئےغیر قانونی کنکشنز کو ہٹا دیا گیا۔