کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز کی پانی چوروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، سندھ بھر میں نو ماہ کے دوران 112 آپریشنز کئے۔ پانی چوری کرنے والے بااثر افراد پر 70مقدمات درج، اڑھائی ہزار سے زائد کلو میٹر کا علاقہ واگزار کرا لیا۔
پانی چوروں کے خلاف رینجرز متحرک، نو ماہ کے دوران سندھ بھر میں رینجرز کے مختلف آپریشنز ہوئے، اڑھائی ہزار سے زائد کلو میٹر علاقہ پانی چوروں سے واگزار کرا لیا۔
نو ماہ کے دوران سندھ رینجرز کی جانب سے مختلف اضلاع میں 112 آپریشنز کئے گئے۔ کارروائیاں گھوٹکی، دادو، حیدرآباد، نوشہروفیروز، سجاول میں کی گئیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق پانی چوری کرنے والے بااثر افراد پر 70 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں 594 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران چھ افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئیں۔ آپریشنز میں 1510 رکاوٹیں ہٹائی گئیں، 88 موٹرز اور 89 ٹربائنز ضبط کیں۔ پانی چوری کرنے والوں کے 9 ٹریکٹرز اور 130 پائپ بھی ضبط کیے گئے۔