اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے آبی ذخائر کا ذخیرہ 17 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔ دریاؤں میں پانی کی کی آمد 61 ہزار 500 اور اخراج 76 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
ارسا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 7 لاکھ 64 ہزار کیوسک ہے ڈیم میں پانی کی آمد 19ہزار کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک ہے۔
منگلا میں پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ 41 ہزار ایکڑ فٹ ہے اور ڈیم میں پانی کی آمداور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد 48 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 39 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان ارسا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 19 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔