کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شوہر نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی، وجہ گھریلو نا چاکی بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ پر خلجی کالونی میں پیش آیا جہاں عطا محمد نامی شخص نے اپنی اہلیہ اور دو کمسن بچوں کو گولی مار کر قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کشی کر لی۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر شوہر نے غصے میں بیوی اور بچوں کا قتل کیا۔