کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی، گلستان جوہر میں بہادر شہری نے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ملزمان کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔
کراچی میں سٹریٹ کرمنلز کو لگام دینے میں پولیس ناکام ہو گئی، نوجوان شہری نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی سٹریٹ کرمنل کو دھر لیا، گلستان جوہر بلاک 12 میں سٹریٹ کرائم کی واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔ ویڈیو میں موٹر سائکل پر سوار دو سٹریٹ کرمنلز کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واردات کرکے فرار ہونے والے کرمنلز کو متاثرہ نوجوان نے بہادری سے پکڑا اور موٹرسائیکل سمیت گرا دیا۔ دونوں سٹریٹ کرمنلز کو علاقہ مکینوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔