فیصل آباد: (دنیا نیوز) غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کر ڈالا۔ واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے ضلع فیصل آباد کے علاقے مکوآنہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا، ملزم ذوالفقار بیوی سکینہ کو مارنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ذوالفقار نے سکینہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔ قتل ہونے والی سکینہ کی عمر پچیس سال تھی، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ذوالفقار کو جلد پکڑ کر قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔