لاہور: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان یکم اگست کو لاہور آئیں گے۔
حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کا یکم اگست کا دورہ لاہور انتہائی اہم ہوگا،عمران خان کے دورہ کے موقع پر ناراض لیگی ایم پی ایز کے دوسرے گروپ کی ملاقات کا بھی امکان ہے ۔
عمران خان لاہور میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے ،عمران خان پنجاب کابینہ سے اہم خطاب بھی کریں گے ،وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزرا کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ لیں گے ،وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے بھی وزیراعظم عمران خان کے یکم اگست کو لاہور آنے کی تصدیق کی ہے ۔