لاہور: (دنیا نیوز) سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال بری طرح ناکام رہی، عوام نے مسترد عناصر کو پھر مسترد کر دیا، پیسہ بچاؤ تحریک فلاپ ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو کرپشن میں دھکیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہے، اپوزیشن کی پیسہ بچاؤ تحریک فلاپ ہوچکی ہے، یوم سیاہ کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے، وزیراعظم عمران خان قوم کیلئے نجات دہندہ ہیں، کرپٹ عناصر کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔