کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سٹریٹ کرائم کا جن قابو نہ ہو سکا، ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار ملزمان ہائی روف میں سوار افراد سے نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے۔
کراچی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس کی کارروائیاں بھی سٹریٹ کرمنلز کو لگام نہ ڈال سکی۔ ڈیفنس فیز 2 اقراء یونیورسٹی کے قریب سٹریٹ کرائم کی واردات ہوئی۔ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے ہائی روف میں سوار افراد سے موبائل فونز اور خواتین کے بیگز لوٹے۔
فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کے چہرے واضح نظر آرہے ہیں جبکہ ملزمان واردات کرنے کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔