وہاڑی: (دنیا نیوز) پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، پولیس اہلکاروں نے غریب خاتون کو نجی ٹارچر سیل میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
دنیا نیوز کے مطابق وہاڑی میں لڈن پولیس نے غریب خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، با اثر زمیندار کی طرف سے خاتون پر چوری کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد اسے نجی ٹارچر سیل منتقل کیا گیا۔
متاثرہ خاتون نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگاتے رہے، اہلکاروں نے سیڑھی پر لٹکائے رکھا۔
دوسری طرف سے متاثرہین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔