سیالکوٹ: (روزنامہ دنیا) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی فورسز نے پاکستانی نژاد برطانوی میاں بیوی سے بڑی مقدار میں آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
روزنامہ دنیا کے مطابق آئس لیڈیز سوٹوں کی کڑھائی کے اندر چھپائی گئی تھی، دونوں ملزم اینٹی نارکوٹیکس کے حوالے کر دئیے گئے۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے رہائشی میاں بیوی طاہر نعیم اور اقرا نجی ایئرلائن کی فلائٹ نمبر EK-621 کے ذریعے دبئی جارہے تھے۔
سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملہ نے دوران سکینگ لیڈیز سوٹوں کی کڑھائی کے اندر چھپائی گئی کروڑوں روپے کی 24 کلو 200 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزموں کو گرفتار کرکے اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کردیا گیا۔