پاکپتن : (دنیا نیوز) پنجاب کے بڑے ضلع پاکپتن میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون، تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے 32 ایس پی تابر کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ایک خاتون اور تین بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی نعش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد بشیروالد محمد شریف کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں شازیہ، حسیب، رمضان ، عمر کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔