ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب نانا اور نواسہ ہسپتال کے تالاب میں ڈوب گئے، انہیں تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکے اور دوںوں دم توڑ گئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اندوہناک حادثے نے دو ہنستی بستی زندگیاں نگل لیں، ہسپتال کے باہر تالاب میں بچہ ڈوب گیا جسے بچانے کیلئے نانا گیا تو وہ گہرے پانی کے سبب خود پر بھی قابو نہ پا سکا اور دونوں ڈوب گئے۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر نانا اور نواسے کو تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم دونوں ایمرجنسی وارڈ میں دم توڑ گئے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تالاب کے گرد کوئی حفاظتی جنگلا یا دوسرا انتظام نہیں تھا جس کے سبب بچہ کھیلتے کھیلتے تالاب میں اتر گیا اور دو جانیں ضائع ہو گئیں۔