کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قصور واقعے کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور مقامی کمپنی کیساتھ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چونیاں: تین لاپتہ بچوں کی لاشیں برآمد، شہریوں کا احتجاج، وزیراعلیٰ کا نوٹس
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے۔ ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمیں خود سے سوال کرنا ہوگا ہمارا کردار کیا ہے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور پنجاب کو ٹیکنکل بندہ ہی چلا سکتا ہے، قصور واقعے پر ریاست پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ قصور واقعے پر ریاست پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چونیاں: 3 بچوں کا قتل، ورثا اور شہریوں کا تھانہ سٹی کے باہر احتجاج، پتھراؤ
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو چار سال ہو چکے ہیں، یہ ملک ہماری عزت اور پہچان ہے، حکومت کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے، پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے، قصور واقعے پر ریاست پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
اُدھر ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اب مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے جو سندھ اور پنجاب میں ہو رہا ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
اب @ImranKhanPTIمدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کیا پنجاب میں آپکی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا#Kasur
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 18, 2019
ٹویٹر پر ٹویٹ میں عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر تجربہ کار بندہ نہیں؟ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہو گا۔