کراچی کے علاقے کلفٹن سے باپ بیٹے کی لاشیں ملیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

Last Updated On 09 October,2019 11:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع گھر سے باپ بیٹے کی لاشیں ملیں، مقتولین کی شناخت ڈاکٹرفصیح عثمانی اور کامران کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق عبدللہ شاہ غازیؒ مزار کے قریب گھرسے باپ اور بیٹے کی لاشیں ملیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کو چھریوں کے وار سے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ قاتلوں نے گھر میں کسی بھی سامان کو ہاتھ نہیں لگایا۔ گھر میں رہائش پذیرمقتول ڈاکٹر فصیح کی والدہ اور بیوی واقعے کے وقت واک کیلئے گھر سے باہرتھیں۔

پولیس نے تحقیقات کیلئے جائے حادثہ سے مزید شواہد اکھٹا کرنے شروع کر دیئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی۔