کراچی: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، تیسرا زخمی

Last Updated On 22 October,2019 05:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گولیمار پیتل گلی میں ڈاکوؤں کوصبح سویرے گھرمیں انٹری مہنگی پڑگئی۔ لوٹ مار کے بعد تین ڈاکو گھر سے باہر نکلے تو پولیس سے سامنا ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکومارے گئے۔ ایک ڈاکو اورایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں سالوں سے لوٹ مار کرنے والے تین بھائی انجام کو پہنچے، گولیمار پیتل گلی میں تین ڈاکووں کو گھر میں انٹری مہنگی پڑگئی، واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو مورچہ سنبھالے پولیس جوانوں سے مقابلہ ہوا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مقابلے میں توٖصیف اور آصف نامی ڈاکو مارے گئے جبکہ ملزم عاقب اورایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو ڈاکوں پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچی، مقابلے بعد گھروں سے علاقہ مکین بھی نکل آئے۔

علاقہ مکین کہتے ہیں پولیس نے فوری ایکشن لیا اورڈاکوں سے جم کرمقابلہ کیاپولیس کے مطابق تینوں ملزمان ہنر مند بھی تھے اور عادی مجرم بھی گرفتار اور ہلاک ڈاکوؤں پر 11 مقدمات درج ہیں۔۔