چارسدہ میں فش پوائنٹس کیخلاف کارروائی، چائنہ سالٹ کے استعمال پر تین دکانیں سربمہر

Last Updated On 20 October,2019 09:37 pm

چارسدہ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے چارسدہ ضلعی انتظامیہ سردریاب میں فش پوائنٹس کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے چائنہ سالٹ کے استعمال پر مچھلی فروخت کرنے والی تین دکانیں‌ سربمہر کر دی گئیں.

فوڈ پیکنگ کیلئے ردی اخبار کے استعمال پر چھ فش پوائنٹس کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سینکڑوں لیٹر باسی و بدبودار تیل تلف کر دیا گیا۔ بغیر آیوڈین نمک کے استعمال پر پوری مارکیٹ کو وارننگ نوٹس جاری کئے اور صفائی کی ابتر صورتحال و فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق مارکیٹ سے متعلق فوڈ اتھارٹی پورٹل پر دس شکایات موصول ہوئیں، سیاحتی مقامات پر اشیائے خورونوش کو محفوظ بنانا فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔