سکھر: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے نواحی علاقے میں اوڈھانہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے باعث خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق سکھر کے نواحی علاقے میں اوڈھانہ برادری کے دو گروپوں میں پانی کے تنازع پر تصادم ہوا، اس تصادم کے دوران خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے، کندھرا میں زرعی پانی کے تنازع پر فریقین نے ایک دوسرے پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق تصادم کے باعث زخمی ہونے والوں کو کندھرا اور روھڑی تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔