کوئٹہ: (دنیا نیوز) پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کچلاک کے علاقے کلی کتیر میں پیش آیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ظاہر خان نامی شخص نے نامعلوم میں گھریلو وجوہات کی بنا پر مشتعل ہو کر اپنی بیوی بائبی، تین سالہ بیٹی بی بی مریم، 4 سالہ بیٹے محمد ابراہیم اور ڈیڑھ سالہ بیٹے محمد رحیم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود بھی اپنی کنپٹی پر فائر کرکے خود کشی کرلی۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کیاں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق قتل کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔