اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزادی مارچ دھرنے کی سیکورٹی کیلئے اسلام آباد میں موجود فرنٹیئر ریزور فورس کا اہلکار چھٹی نہ ملنے پر خودکشی کی کوشش میں زخمی ہوگیا، واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی۔
فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے بیٹی کی بیماری کے سبب چھٹی کی درخواست دی۔ جس پر متعلقہ افسران نے اسے جھاڑ پلا دی۔ دلبرداشتہ ہو کر اہلکار نے گلہ کاٹ کر زندگی کے خاتمہ کی کوشش کی۔
ہیڈکانسٹیل صدیق خان کو باتھ پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔