کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے گٹگا مافیا کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا، گٹکے سے پاک کراچی مہم کے دوران 3 ہزار گٹکا فروشوں کو گرفتار کرکے 84 فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔
کراچی والوں کو گٹکے جیسے زہر سے بچانے کا مشن، کراچی پولیس گٹکا مافیا کے خلاف متحرک ہو گئی، یکم اگست سے شہر میں جاری گٹکا مافیا کے خلاف کارروائیوں میں بارہ سو مقدمات درج کیے گئے، کراچی پولیس چیف کہتے ہیں کہ 3 ہزار ملزمان کو گرفتار کرکے 84 فیکٹریوں کو بھی سیل کیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گٹکا مافیا سے 2 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی، عدالت کے حکم کے بعد یہ ناقابل ضمانت کیس ہوتا ہے جس کی سزا 10 سال قید بنتی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کریک ڈائون کے نتیجے میں شہر بھر میں گٹکا اور ماوا نہیں مل رہا، اگر کوئی اہلکار اس کی سرپرستی کرے گا تو نتائج بھگتنے کے لیئے بھی تیار رہے۔