کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کےواقعے میں 30 بور کا پستول استعمال ہوا، شوہر نے بیوی کو مار کر خودکشی کر لی تھی۔
گلستان جوہر میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے گزشتہ روز بیوی کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق چھ سال قبل کنزہ اور آہد کی شادی ہوئی تھی۔ شوہر سے لڑائی کے بعد کنزہ میکے آگئی تھی۔
شوہر نے بیوی کو منانے کی کوشش کی، نہ ماننے پر آہد نے کنزہ کو ایک گولی ماری اور خودکشی کر لی۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال کوئی درج کروانے نہیں آیا۔ اگر اہلخانہ نے قانونی کارروائی نہ کی تو سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔