لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی نوجوان کینیڈین بیوی کے اکاؤنٹ سے تینتیس ہزار ڈالر چوری کر کے غائب ہو گیا ہے۔
کینڈین خاتون اینی میری نے الزام لگایا ہے کہ سیالکوٹ کے رہائشی فہد سے اس نے شادی کی اور اسلام بھی قبول کیا تاہم اس کے شوہر نے دھوکہ دہی سے اس کے بینک اکاؤنٹ سے تینتیس ہزار ڈالر چوری کر لیے۔
اس نے الزام عائد کیا کہ فہد نے پیسے چوری کرکے پاکستان میں اپنی والدہ اور چچا کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دئیے، اس معاملے پر دونوں میں جھگڑا بھی ہوا۔ کینیڈٰین خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔