کراچی: منشیات سمگلر اور گینگ وار کے کمانڈر ہاشم عرف تارو گرفتار

Last Updated On 02 June,2020 04:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں جیکسن پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات سمگلر اور گینگ وار کے کمانڈر ہاشم عرف تارو کو گرفتار کر لیا۔۔

ایس پی کیماڑی سمیر نور کے مطابق ملزم پر قتل، اقدام قتل سمیت منشیات فروشی کے کئی مقدمات درج ہیں۔ ملزم گارڈن میں منشیات کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے چرس سپلائی کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم گینگ وار استاد تاجو گروپ کا اہم کمانڈر ہے۔استاد تاجو جنوبی افریقا سے نیٹ ورک آپریٹ کرتا ہے۔