خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں بیوی نے شوہر کو قتل کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ موضع ڈانگرہ میں بیوی نے شوہر قتل کر دیا، مقتول کو 22 رمضان کو قتل کیا گیا، بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کرکے نعش گھر کے اندر صندوق میں بند کر کے رکھ دی تھی۔
نعش کی بدبو پھیلنے پر پڑوسیوں کو شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کو مقتول کی بیوی سے پوچھ گچھ کی تو بیوی نے قتل کا اعتراف کر لیا۔
بیوی کی نشاندہی پر پولیس نے لاش صندوق سے برآمد کر لی، فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے جبکہ قاتل خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔