لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے باعث تھیٹرز اور سنیماؤں کی بندش کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت سے 9 جون کو وضاحت طلب کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امیر بھٹی نے پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے قیصر ثنا اللہ کی درخواست پر کورونا وائرس کے باعث تھیٹرز اور سنیماؤں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سنیما اور تھیٹرز بند ہونے سے انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے، عدالت سے استدعا ہے ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ تھیٹرز کھولنے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے پنجاب حکومت سے 9 جون کو وضاحت طلب کرلی۔