لودھراں: (دنیا نیوز) لودھراں میں نوبیاہتا جوڑے پر نامعلوم شخص تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا، خاتون کا چہرہ بازو اور ٹانگ جھلس گئی، ڈاکٹرز نے آنکھیں ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
پولیس کے مطابق جوڑے کی پانچ روز پہلے شادی ہوئی تھی، رات کو گھر میں نامعلوم شخص گھس گیا اور دونوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا، ڈاکٹرز کے مطابق اہلیہ کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے، آنکھیں ضائع ہونے کا خدشہ جبکہ بازو اور ٹانگ بھی متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب دلہا کا بازو بھی پچاس فیصد جھلس گیا، دونوں کو بہاولپور کے وکٹوریا ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔