کراچی: مکان سے برہنہ حالت میں زنجیروں سے بندھے ہوئے دو بچے بازیاب

Last Updated On 22 June,2020 06:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلبرگ میں مکان سے برہنہ حالت میں زنجیروں سے بندھے ہوئے دو بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس نے بچوں کی بازیابی کے بعد مختلف پہلوﺅں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ سے دوکم سن بچے برہنہ حالت میں گھر سے بازیاب کرالئے گئے، علاقہ مکینوں کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ دو بچے گھر میں بند رکھے گئے ہیں، گھر میں داخل ہوکر دیکھا تو 5 سے 10 سال کے دوبچے گھر میں زنجیروں سے بندھے ہوئے ملے۔

مکینوں کے مطابق بچوں کی سوتیلی ماں بچوں کو بھوکا اور پیاسا رکھا کر کئی دنوں سے ظلم کررہی تھی۔ تاہم بازیابی کے وقت بچوں کی سوتیلی ماں اور باپ گھر پر موجود نہ تھے۔

پولیس کے مطابق معلوم ہوا کہ بچے شرارتی ہیں اور اکثر والدین کی غیر موجودگی میں گھر سے بھاگ جاتے تھے۔ والدین نے گھر سے باہر جاتے وقت بچوں کو باندھ دیا تھا۔ تاہم پولیس نے مختلف پہلوﺅں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
 

Advertisement