اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1.952 ٹن منشیات برآمد کر لی۔ جس کی مالیت ایک کھرب روپے سے زائد بنتی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے ملک بھر میں 23 کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران 1.952 ٹن منشیات برآمد ہوئی، منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 4 خواتین سمیت 32 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 17 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں، برآمد شدہ منشیات میں 408.4 کلوگرام چرس، 651 کلوگرام مارفین، 509.6کلوگرام افیون شامل ہے۔
اے این ایف حکام کے مطابق پکڑی گئی منشیات میں 380.83 کلوگرام ہیروئن اور 2 کلوگرام ایمفیٹامائن شامل ہے، برامد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 739.73 ملین امریکی ڈالر (ایک کھرب روپے سے زائد) بنتی ہے۔