اسٹاک مارکیٹ حملے میں استعمال شدہ گاڑی سے متعلق تفتیشی اداروں نے تفصیلات جمع کر لیں

Last Updated On 09 July,2020 02:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کس کے استعمال میں رہی، تفتیشی اداروں نے تفصیلات جمع کر لیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق گاڑی سب سے پہلے ہل پارک کے قریب نجی کمپنی کے سی ای او نے خریدی۔ نجی کمپنی کے سی ای او نے گاڑی ماڑی پور کے رہائشی کو فروخت کی تھی۔ ماڑی پور کے رہائشی نے گاڑی سبزی منڈی پر ایک شو روم کو فروخت کی۔

حملے میں ہلاک دہشتگرد نے گاڑی شوروم سے 13لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ گاڑی نمبربی اے پی 629 مختلف اوقات پر 3 مالکان کے کے پاس رہی۔ دہشتگرد گاڑی خریدنے کے بعد کس مقام سے گئے، تفتیشی اداروں نے چھاپے تیز کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق مختلف چھاپوں کے دوران اب تک 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
 

Advertisement