میرپور: پسند کی شادی کرنے پر بارات والے دن دلہا قتل

میرپور: پسند کی شادی کرنے پر بارات والے دن دلہا قتل

میرپور آزادکشمیر کے نواحی علاقہ منگلا کی ڈھوک بادہشاہ پور کے مقام پر شادی کے روز دلہا قتل کردیا گیا، ابوبکرخان کی پسند کی شادی تھی۔ لڑکی کا بھائی کابل خان شادی کے فیصلے سے ناخوش تھا۔ آج بارات کے بعد دلہن کے بھائی کابل خان نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کردیا۔

فائرنگ سے دلہے کا دوست ارسلان بھی شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان ابوبکر کی ڈیڈ باڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کردی گئی۔

تھانہ منگلا کے ایس۔ایچ۔او چوہدری وسیم نواز بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گے۔ زخمی نوجوان ارسلان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔