صوابی: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) مردان نے دو الگ کارروائیوں میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ تیار کرنے والے اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق صوابی میں مقامی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران غیرقانونی دستاویزات برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنسی میں 700 سے2 ہزار روپے تک کورونا جعلی سرٹیفکیٹ تیار کیے جاتے تھے،ٹریول ایجنسی میں غیر قانونی لیبارٹری بنائی گئی تھی۔
دوسری کارروائی کے دوران مردان میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبارکرنے والے 2 ملزمان گرفتار ہوئے ،ملزموں سے 90 ہزار روپے اور20 رسیدیں برآمد ہوئیں، ایف آئی اے نے مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔